فضیلۃ الشیخ مولانا حافظ عبداللہ مدنی حفظہ اللہ (مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد) کا مختصر تعارف
الْعِلْمُ يَجْلُو الْعَمَى عَنْ قَلْبِ صَابِهِ كَمَا يَجْلَى سَوَادَ الظُّلْمَةِ الْقَمَرُ۔
علم دل کے اندھیروں کو اس طرح روشنی میں تبدیل کرتا ہے
جیسے چاند تاریکی میں روشنی بکھیرتا ہے۔ مولانا حافظ عبداللہ سلفی بن حافظ عبد الحمید سلفی 1985ء کو ضلع بھکر( تحصیل کلور کوٹ کے مضافات میں واقع چک نمبر 16 M.L )میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم کا آغاز
ابتدائی تعلیم کا آغاز اپنے والد گرامی رحمہ اللہ سے کیا پھر سکول کی تعلیم کے بعد حفظ کے لیے کراچی کے معروف ادارے(جامعہ الاحسان الاسلامیہ) میں قاری عبد الحميد رحمہ اللہ سے آغاز کیا اور 1996ء میں حفظ مکمل کیا ۔پھر اسی سال نماز تراویح میں قرآن مجید سنایا والد گرامی رحمہ اللہ خود سامع تھے ۔
●دینی تعلیم کے لیے جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ میں 1997ءکو داخلہ لیا وہاں شیخ الحدیث مولانا محمد اعظم صاحب رحمہ اللہ سے ترجمۃ القرآن ،اسی طرح شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید ہزاروی صاحب رحمہ اللہ سے حدیث پڑھی ۔
●1998 میں جامعہ سلفیہ فیصل آباد داخل ہوئے۔
□جن مشائخ کرام سے کسب فیض کیا□
(1)شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ۔
(2)شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ ۔
(3) پروفیسر محمد یٰسین ظفر حفظہ اللہ۔
(4)شیخ الحدیث محمد یونس بٹ رحمہ اللہ۔ (5)مفتی عبدالحنان زاہد حفظہ اللہ۔ (6)مولاناندیم شہباز حفظہ اللہ ۔
(7) مولانا اکرم مدنی حفظہ اللہ ۔
(8) مولانا اسماعیل صاحب مالدیپی حفظہ اللہ
شیخ محترم کے ہم مکتب احباب
(1) ڈاکٹر ارشاد الحسن ابرار حفظہ اللہ لیکچرار (یونیورسٹی آف لاہور)۔
(2) ڈاکٹر حافظ عبدالوکیل فہیم صاحب ( مدینہ یونیورسٹی )
(3)مولانا محمد خبیب احمد صاحب حفظہ اللہ( ریسرچ سکالر ادارہ علوم اثریہ فیصل آباد )
(4) حافظ یوسف سراج حفظہ اللہ۔
( پیغام ٹی وی لاہور)
(5)مولانا محمد سعید فاروقی صاحب ( علم وآگہی فیصل آباد)
(6)مولانا بلال بٹ صاحب حفظہ اللہ ۔
(7)مولانا حافظ عاطف صاحب حفظہ اللہ
(8)پروفیسر ڈاکٹر مسعود قاسم حفظہ اللہ ( لیکچرار یونیورسٹی فیصل آباد)
2005میں جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے فراغت
2005میں جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے فراغت حاصل کی، دوران تعلیم شعبہ النادی الاسلامی کے تحت ہونے والے تحریری و تقریری مقابلہ جات میں بھرپور شرکت کرتے رہے اور {خطیب الجامعہ کا ایوارڈ }بھی آپ نے اپنے نام کیا۔
●2006ء میں مدینہ یونیورسٹی جامعہ اسلامیہ میں داخلہ ہوجاتا ہے۔ دوسال معھد اللغہ العربية میں فرسٹ ڈویژن پر رہے اور چار سال “کلیۃالشریعہ” میں ممتاز مع المرتبة الشرف الأولى پر رہے ۔
سعودی اساتذہ
(1)الشيخ عبد المحسن بن حمد العباد حفظه الله
(2)الشيخ صالح بن عبد الله العصيمي حفظه الله
(3)الشيخ محمد بن هادي المدخلي حفظه الله
(4)الشيخ عبد الرحمن رباح الردادي حفظه اللہ
(5)الشيخ عبد اللطيف سعيد المخلفي حفظه الله
(6)الشيخ محمد سند الشاماني حفظه الله
(7)الشيخ أيمن الحبشي حفظه الله سر فرست ہیں۔
2012ء میں مدینہ یونیورسٹی سے فراغت
2012ء میں مدینہ یونیورسٹی سے فراغت حاصل ہوئی تو فضیلۃ الشيخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی وساطت سے دمام کے جڑواں شہر الخبر ، الراکہ کے “مکتب الدعوۃ ” میں چلے گئے وہاں تبلیغی ،تدریسی، تحقیقی ، تصنیفی امور سرانجام دیتے رہے۔
□آپ نے وہاں منفرد نوعیت کا کام کیا □
(1)آپ نے وہاں {فقہی} کے نام سے 4 سالہ کورس کا آغاز کیا جس کا نصاب بھی خود ہی منتخب کیا۔
(2) پاکستانی اور انڈین احباب کے بچوں کے لیے (مداد کے نام سے) شعبہ حفظ کا آغاز کیا (جو کہ وہاں کے ماحول میں ایک منفرد کام تھا) ۔
(3) دعوت و تبلیغ کے لیے مختلف مساجد میں بطور داعی دروس دیتے رہے، خطبات جمعہ کی ترجمانی بھی کرتے رہے۔
بڑے بڑے ملتقیات اور اجتماعات میں محاضرات دیتے رہے.
(4) اسی کے ساتھ ساتھ ترجمہ و تفسیر القرآن ، کے علاوہ حدیث، فقہ، اصول تفسیر، اصول حدیث، تجوید، اصول فقہ اور دیگر کتب پڑھاتے رہے۔
● تعلیم کے بعد 6سال سعودی عرب میں قیام پذیر رہے مختلف مقامات پر خدمت دین میں مشغول رہے۔
ادارہ کی جانب سے آپ مختلف اعلیٰ سطحی کورسز اور ملتقیات میں بھی شریک رہے.
پاکستان تشریف لائے تو
2 سال سیالکوٹ میں (جامعہ عمر بن عبدالعزیز الاسلامیہ) میں تدریسی فرائض سر انجام دیتے رہے۔
2021 میں جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تدریسی خدمات کے لئے تشریف لے آئے
جامعہ میں ترجمۃ القرآن ،مشکاۃ المصابیح، فقہ و اصول فقہ اور دروس اللغۃ وغیرہ کتب پڑھارہے ہیں۔
جامعہ کی تدریس کے ساتھ ساتھ آپ وفاق المدارس السلفیہ میں بھی اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کر رہے ہیں.
● (جامع مسجد نمرہ ومدرسہ تدریس القرآن) سیالکوٹ میں دو سال تک خطابت کرتے رہے ۔ اس کے بعد تا حال مرکزی جامع مسجد محمدی اہل حدیث رضا آباد فیصل آباد میں خطابت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
اللہ تعالٰی شیخ محترم کی کاوشوں کو قبول فرمائے آمین۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا ارشد قصوری حفظہ اللہ
ناشر: حافظ امجد ربانی
متعلم جامعہ سلفیہ فیصل آباد