سوال (1117)
میزان بنک میں ملازمت کا موقع آیا ہے انٹرویو دے آیا ہوں کیا جائز ہے ؟
جواب
ہر بنک بلاشبہ سودی ادارہ ہے ، اس لیے براہ راست بنک کی ملازمت جائز نہیں ہے ، کوئی دوسری ملازمت تلاش کریں۔ اللہ مدد فرمائے ۔ آمین۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
بنک سارے ہی سود پر قائم ہیں۔ ان میں ملازمت درست نہیں ہے ۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ