سوال

ایک شخص کرائے کے مکان مین قیام پذیر ہے اور اس نے مالک مکان کو برائے سیکورٹی 14000 دے رکھا ہے۔ اب یہ کرائےدار مکان چھوڑنا چاہتا ہے یہ اپنے ایک دوسرے دوست کو کہتا ہے کہ آپ مجھے نقد 8000 دیں اور جو مجھے مالک مکان نے میری سیکورٹی واپس کرنی ہے وہ بیشک چودہ کی چودہ آپ رکھ لینا۔ کیا اس صورتحال میں 8000 لیکر 14000اپنی خوشی سے دینا اور لینا ٹھیک ہے ؟بینوا توجروا۔

جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

یہ واضح طور پر سود ہی ہے، کیونکہ آٹھ ہزار نقد لے کر اس کو ادھار 14 ہزار روپے دے رہا ہے۔گویا مہلت کے بدلے اس کو چھ ہزار روپیہ زیادہ واپس کر رہا ہے۔سود بھی اسی چیز کا نام ہےکہ کوئی آدمی رقم ادھار لیتا ہے پھر مہلت کے بدلے اس کو زیادہ رقم واپس کرتا ہے۔
پیسوں کی ضرورت ہے تو اس کے لیے درست طریقہ یہ ہے کہ مالک مکان سے بات کرکے سیکورٹی واپس لینے کی کوشش کرے، نہ کہ مذکورہ طریقے سے تیسرے آدمی سے بات کرکے سودی لین دین کی لعنت کا شکار ہو۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ مفتی عبد الولی حقانی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ محمد إدریس اثری حفظہ اللہ