تلاوت قرآن کریم 

آپ موبائل فون پر آسانی سے قرآن مجید کی تلاوت کر سکتے ہیں پہلے دؤر میں تلاوت کرنے کے لیے مصحف کا ہونا ضروری تھا اس لیے یا تو مسجد جانا پڑتا تھا یا گھر کا مخصوص کمرہ جس میں قرآن مجید کا نسخہ رکھا ہوا ہوتا تھا وہاں جاکر تلاوت کرنی پڑتی تھی ۔
ہم دفتر ، سفر یا بستر پر بیٹھے تلاوت نہیں کر سکتے تھے ۔
لیکن اب یہ مسئلہ بہت آسان ہو گیا ہے آپ کو اگر دفتر میں ٹائم ملتا ہے اور آپ تلاوت کرنا چاہتے ہیں تو اپنا موبائل کھول لیں اور قرآن مجید ایپلیکیشن کھول کر تلاوت کر لیں ۔
اگر آپ تجوید سے قرآن مجید پڑھنا چاہتے ہیں تو تجوید والا رنگین نسخہ بھی پلی اسٹور پر موجود ہے آپ وہاں سے ڈاونلوڈ کر لیں اور تجوید سے قرآن مجید کی تلاوت کریں ۔
اگر آپ قرآن مجید کے حافظ ہیں اور حفظ کرنے کے بعد دنیا کے کاموں میں اور تلاش معاش میں مصروف ہوگئے ہیں ، قرآن مجید کو دہرانے کا ٹائم نہیں ملتا ، دکان یا دفتر پر بیٹھ کر سوچ رہے ہیں کہ مجھے قرآن مجید دہرانا چاہیے تو آپ اپنے جیب سے اپنا موبائل فون نکال لیں اور قرآن مجید ایپلیکیشن کھول کر اپنا دور دہرا لیں ۔
جمعے کا دن ہے اس دن سورہ کھف پڑھنے کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے آپ اپنے دکان پر ہیں یا آفس میں ہیں یا گاڑی پر سفر کر رہیں اور چاہ رہیں ہیں کہ سورہ کھف کی تلاوت کریں تو اپنا موبائیل فون نکال لیں اور قرآن مجید ایپلیکیشن کھول کر سورہ کھف تلاوت کرلیں ۔
رات کو سوتے ہوئے آیت الکرسی ، معوذتین ، اور سورہ ملک وغیرہ پڑھنے کی ترغیب دی گئی ہیں آپ مذکورہ سورتیں پڑھنا چاہتے ہیں لیکن قرآن مجید کا نسخہ دستیاب نہیں تو پریشان نہ ہوں اپنے جیب سے موبائیل فون نکال لیں اور قرآن مجید ایپلیکیشن کھول کر مذکورہ سورہ تلاوت کرلیں ۔

 موبائل فون پر تلاوت سماعت کریں
آپ اپنے موبائل فون پر اپنے پسندیدہ قاری یا مختلف قراء کی آواز میں قرآن کریم کی تلاوت سن سکتے ہیں پلے اسٹور پر ایسی بہت سے سافٹویئر موجود ہیں جہاں مختلف قرآء کی ایک بہت بڑی فہرست موجود ہوتی ہے آپ جس قاری کی آواز میں تلاوت سننا چاہے آسانی سے سن سکتے ہیں ۔
مثلا : پلے اسٹور پر ایک سافٹویئر “قرآن الکریم کامل بصوت جمیع القراء ” موجود ہے جس میں درج ذیل چالیس سے زائد قاری حضرات کی آواز میں پورا قرآن کریم موجو ہے مثلا : قاری هزاع البلوشي ، عبد رحمان سديس ، أحمد بن علي العجمي ، ماهر المعيقلي ، عبدالباري محمد ، مشاري العفاسي ، عبدالبارئ الثبيتي ، عبدالباسط عبدالصمد ،عبد الهادي كنكري ، أدوكالي محمد العالم ، عادل الكلباني ، عادل ريان ، احمد الحواشي ، احمد الطرابلسي ، احمد ناوينا ، احمد عامر ، احمد صابر ، اكرم العلقمي ، العشري عمران ، عيون الكوشي ، الفاتح الزبير ، القاري ياسين ، الزين محمد احمد ، حاتم فريد الواعر ، ابراهيم الاخضر ، ابراهيم الدوسري ، خالد عبدالكافي ، خالد المهنا ، خالد القحطاني، خليفة الطنيجي ، رامي الدعيس ، سعد الغامدي ، صابر عبدالحكم ، سهل ياسمين ، صالح الصاهود، سعود الشريم ، سيد رمضان ، شيخ أبو بكر الشاطري ، شيرازاد طاهر ، طارق عبدالغني دعوب، يحيى حوا ، ياسر الدوسري ، يعقوب الحضرمي ، ياسر القرشي يوسف الشويعي ، يوسف بن نوح احمد، زكي داغستاني ۔ آپ جس قاری کی آواز میں جو سورت سننا چاہیں آسانی سے سن سکتے ہیں ۔

 موبائل فون پر اذکار کریں
دعا مومن کا اسلحہ ہے ۔
دعائوں پر بہت سے کتابیں لکھی گئی ہیں اور تا قیامت لکھی جائیں گی ۔
لیکن جس قدر تلقی بالقبول حصن المسلم کو حاصل ہے وہ کسی اور کتاب کو نہیں !
یہ کتاب اپنی موضوع کے حساب سے مختصر اور جامع ہیں ۔
اگر آپ دعائیں پڑھنا اور دہرانا چاہتے ہیں یا دور طالب علمی میں یاد کی گئی دعائیں بھول جانے کا خطرہ ہے ، لیکن آپ کے پاس جیب میں ہر وقت حصن المسلم موجود نہیں ہوتا تو آپ پریشان نہ ہوں یہ کتاب پلے اسٹور پر موجود ہے آپ اپنے موبائل فون میں انسٹال کر لیں اور جب چاہے جہاں چاہیں کھول کر دعائیں پڑھ لیں ، صبح شام کے ذکر اذکار کر لیں ۔
اس ایپلی کیشن میں بہت سے سہولیات بھی موجود ہیں ، آپ فہرست کھولیں اور جو دعا پڑھنا چاہ رہے ہیں اس پر انگلی رکھیں ڈاریکٹ وہی صفحہ کھلے گا اور چند منٹ میں وہ دعا کھل جائے گی ۔
اور حصن المسلم کے بعض ایسے ایپلی کیشن بھی پلے اسٹور پر موجود ہیں جو دعا کو پڑھ کر بھی سناتی ہیں ۔ مطلب کہ آپ چاہتے کہ آپ اس دعا کو سنیں تو سن بھی سکتے ہیں
لہذا یہ ایپلی کیشن ابتدائی مرحلے کے طالب علم کے لیے گویا کہ ایک استاد ہے ۔

 موبائل فون سے کتابی فائدہ حاصل کریں
اگر آپ کوئی کتاب پڑھنا چاہتے ہیں لیکن آپ اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے یا وہ کتاب نایاب ہے اب کسی مکتبے میں دستیاب نہیں یا آپ کو وہ کتاب عارضی طور پر مطلوب ہے یا آپ چاہتے ہیں کہ وہ کتاب ہر وقت آپ کے ساتھ موجود ہو تو آپ انٹرنیٹ پر جاکر اس کی پے ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ کرلیں ۔ اب وہ کتاب آپ کی جیب میں ہے جب چاہیں کھول کر پڑھ لیں ۔
معزز علماء و طلباء ! بسا اوقات آپ کو اپنی تحریر میں کسی کتاب کا حوالا دینا ہوتا ہے لیکن وہ کتاب آپ کے پاس موجود نہیں ہوتا ۔ آپ صرف حوالا دینے کے لیے وہ کتاب خرید کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کے قریب کوئی مکتبہ بھی موجود نہیں کہ آپ وہ کتاب خرید سکیں ۔
یا آپ نے کسی مکتبے کو اپنی مطلوب کتاب کا آرڈر دے دیا ہے لیکن مکتبے والے نے جواب دیا کہ: جناب ! کتاب آپ تک پہنچنے میں کم سے کم ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ۔ اب اوپر سے آپ کو مقالہ فائنل کرنے کی جلدی ہے تو آپ ایک حوالے کے لیے ایک ہفتہ کیسے انتظار کر سکتے ہیں ؟
یا آپ کسی رسالے کے لیے مضمون ترتیب دے رہے ہیں آپ کو ایک حوالا دینا ہے اور مطلوبہ کتاب آپ کے پاس موجود نہیں ، آپ صرف حوالا دینے کے لیے کتاب خریدنا چاہتے ہیں ، لیکن کتاب کی قیمت دس ہزار روپے ہے جبکہ آپ کی تنخواہ ہی دس ہزار روپے ہے ، تو اب آپ صرف ایک حوالہ دینے کے لیے اپنی پوری تنخواہ تو صرف نہیں کر سکتے !
لہذا اس مشکل کا حل بھی آپ کے موبائل فون میں موجود ہے آپ اپنی موبائل نکالیں انٹرنیٹ سے اس کتاب کی پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ کرلیں اور مطلوبہ صفحہ کھول کر حوالا دیں دیں ۔
قارئین کرام ! مجھے گزشتہ دنوں اپنی ایک تحریر میں محمد اسحاق بھٹی صاحب کی “ارغمان حنیف” کا حوالا دینا تھا میں نے اس کے حوالے سے ایک اقتباس کہیں پڑھا تھا اور اسی اپنی تحریر میں لگانا تھا اب مجھے مذکورہ کتاب مطلوب تھی کہ اس حوالے کو ایک نظر دیکھ کر اطمینان کرنا تھا کہ واقعے وہ بات اصل کتاب میں موجود ہے ؟ لہذا میں نے فورا انٹرنیٹ سے وہ کتاب ڈاونلوڈ کرلی اور حوالا دیکھ کر اطمینان کے بعد وہ اقتباس اپنی تحریر میں لگا دی ۔
اسی طرح اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی موبائل میں پورا ایک مکتبہ موجود ہو اور جب چاہیں جہاں چاہیں اپنی مطلوب کتاب کھول کر پڑھ لیں تو اپنی پسندیدہ کتب کی پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ کرکے اپنی موبائل میں ڈال لیں پھر جب چاہیں جہاں چاہیں اپنی مطلوبہ کتاب کھول کر پڑھ لیں ۔
اگر آپ کتب کو ترتیب سے رکھنا اور دیکھنا چاہتے ہیں تو “ای بوک ریڈر” سافٹ ویئر ڈاونلوڈ کرلیں جب آپ اس ایپلیکیشن کو کھولیں گے تو اس میں ایک مکتبے کی طرح باقائدہ الماریاں بنی ہوئی ہوں گی اور ہر کتاب کا ٹائٹل سامنے آ جائے گا ۔ پھر آپ جس کتاب پر انگلی رکھیں گے وہ کھل جائے گی ۔
اور اس سافٹ ویئر میں یہ سہولت بھی موجود ہے کہ جس صفحہ پر آپ جانا چاہتے ہیں اسی صفحے کا نمبر لگا کر انٹر کریں پس وہ صفحہ کھل جائے گا ۔ اور اس سافٹ ویئر کی یہ خاصیت بھی بہت مفید ہے کہ آپ اگر کسی کتاب کو دوبارہ کھولنا چاہیں گے تو وہ ادھر سے ہی کھلے گی جہاں آپ نے آخری بار اسے چھوڑا تھا ۔
اس میں آپ کو یہ فائدہ بھی ہے کہ آپ کسی بھی وقت کسی بھی جگہ مطالعہ کر سکتے ہیں ۔ ایسا سمجھیں کہ ایک مکتبہ آپ کے جیب میں موجود ہے ۔ ایک مثال لے لیں کہ : آپ سفر میں ہیں کسی سائل نے فون کرکے کوئی سوال پوچھ لیا ۔ اب آپ چاہتے ہیں کہ مذکور مسئلہ میں شیخ البانی کا موقف جانیں ؟ یا شیخ ابن باز وغیرہ کا موقف جانیں؟ تو آپ اپنے موبائل فون میں موجود مکتبہ کھول لیں اور البانی یا ابن باز رحمہم اللہ کا موقف جانیں؟ تو آپ اپنے موبائل فون میں موجود مکتبہ کھول لیں اور البانی یا ابن باز رحمہم اللہ کی کتب کھول کر ان کا موقف دیکھ لیں ۔ اگر وہ مسئلہ آپ کے علم میں نہیں ہے تو آپ نے اپنے موبائل جو فتاوی کے کتب ڈال رکھے ہیں وہ کھول کر علماء کا جواب دیکھ لیں اور سائل کو جواب دے دیں ۔ اس طرح آپ کو اپنے اصل مکتبہ تک پہنچنے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔
آپ خطیب ہیں خطبے کی تیاری کرنی ہے لیکن جمعے کے دن صبح کو آپ کو دفتر بھی جانا ہوتا ہے ، مکتبے میں بیٹھنے کا ٹائم نہیں ملتا تو پریشان نہ ہوں اپنی موبائل میں مستند علماء کے خطب کے کتب ڈال لیں اور پھر دفتر میں ، گاڑی میں یا سفر میں جہاں چاہیں خطبہ و درس کی تیاری کر لیں ۔

 عربی لغت کا فائدہ حاصل کریں
آپ اپنی موبائل میں لغوی فاعدہ بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ یعنی اگر آپ کا واسطہ اکثر عربی عبارتوں سے پڑتا ہے اور اسی باعث اکثر آپ کو عربی لغت کے کتابوں کی ضرورت پڑتی ہے ، لیکن آپ لغت کے ضخیم ضخیم کتابیں اپنے ساٹھ اٹھا کر پھرنے سے قاصر ہیں تو پریشان نہ ہوں ۔ اپنے موبائل میں عربی لغت کی کتابوں کے ایپلیکیشن ڈاونلوڈ کرلیں پھر جب چاہیں جہاں چاہیں اپنی موبائل پر ہی اپنے مطلوبہ لفظ کی معانی دیکھ لیں ۔ آپ درج ذیل کتاب پلے اسٹور سے بآسانی ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں : معجم الوسیط، لسان العرب ، القاموس ، معجم مفرادفات والاضداد ، المنجد ، قاموس الجدید ، معجم المعانی وغیرہ ۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے لغوی کتب تلاش کرنے سے پلے اسٹور پر آپ کو بآسانی مل جائیں گی ۔

 اردو لغت کا فائدہ حاصل کریں
اسی طرح اگر آپ کو اردو لغت کی ضرورت پڑتی رہتی ہے تو پلے اسٹور پر اردو لغت کی بہت سی کتاب سافٹویئر کی شکل میں موجود ہیں اردو زبان کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مشہور کتاب “فیروز اللغات” بھی دستیاب ہے ۔ اس میں حروف تہجی کے حساب سے مطلوبہ لفظ تک پہنچنے کا آپشن بھی موجود ہے یعنی جس طرح آپ اصل کتاب میں فہرست پر اپنے مطلوبہ لفظ کا حرف دیکھ کر پھر وہ صفحہ کھولتے ہیں بلکہ اس طرح یہاں بھی فہرست دی ہوئی ہے اور آپ کی انگلی رکھنے سے وہ مطلوبہ صفحہ کھل جاتا ہے جس سے آپ کا وقت بھی بچ جاتا ہے اور آپ اپنے مطلوبہ لفظ تک جلدی پہنچ جاتے ہیں ۔

سندھی لغت کا فائدہ حاصل کریں
اسی طرح اگر آپ کو سندھی لغت کی ضرورت پڑتی رہتی ہے تو پلے اسٹور پر مشہور سندھی محقق ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ کی کتاب “جامع سندھی لغات” دستیاب ہے ۔ اس سافٹ ویئر میں یہ بہترین آپشن رکھا گیا ہے کہ آپ سرچ کے آپشن میں جاکر اپنا مطلوبہ لفظ سرچ کریں چند سیکنڈوں میں آپ کا مطلوبہ لفظ آپ کے سامنے ہوگا یہ سہولت تو مذکورہ بالا فیروز اللغات میں بھی نہیں ہے ۔