کچھ ہی دیر قبل فضیلۃ الشیخ مفتی مبشر احمد ربانی لاہور اپنے گھر اور ادارے میں ہارٹ اٹیک کے سبب وفات پا گئے ہیں۔

آپ عرصہ تین سال سے بیمار تھے!

مرحوم ایک عظیم عالم دین اور محدث تھے، کئی ایک کتابوں کے مصنف تھے، ’آپ کے مسائل اور ان کا حل‘ کے عنوان سے بہترین فتاوی مطبوع ہیں جو کہ پی ڈی ایف کی شکل میں بھی دستیاب ہیں۔

لاہور میں ایک عظیم مرکز بنایا لیکن اللہ کی حکمت کہ جب اسے آباد کرنے اور پڑھنے پڑھانے کا وقت آیا تو بیمار ہوگئے اور اللہ کی طرف سے بلاوا آ گیا۔

آپ کی ایک عظیم الشان لائبریری بھی ہے، جس میں ہر قسم کی کتابیں موجود ہیں۔

مرحوم کے بیٹے حسن اور حسین بھی دونوں پختہ عالم دین ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں اپنے والد گرامی کے ادارے، عظیم لائبریری کو سنبھالنے اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔

نوٹ: فضیلۃ الشیخ مبشر احمد ربانی کے حالات زندگی کے متعلق جاننے کے لیے یہ مضمون پڑھیں۔