سوال (2459)
کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت پر محمد رسول اللہ لکھا ہوا تھا؟
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک پر کندھوں کے درمیان مہر نبوت تھی، لیکن اس پر کچھ لکھا ہوا نہیں تھا، وہ کبوتری کے انڈے کی طرح ایک ابھری ہوئی جگہ تھی، جس میں شاید کچھ بال تھے، مخملی کچھ کیفیت تھی، بہرحال اس میں کچھ لکھا ہوا نہیں تھا ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ