سوال (2519)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت کونسی ہے؟

جواب

نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کا یوم ولادت سوموار کے دن ہوا یہ تو صحیح مسلم کی حدیث سے ثابت ہے، مگر مہینہ ولادت، تاریخ ولادت باسند صحیح کسی بھی مرفوع و موقوف روایت سے ثابت نہیں ہے۔ مؤرخین جو کہتے ہیں اس میں بھی اختلاف ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ