سوال (2522)
شیخ میرا سوال یہ ہے کہ کیا نماز میں قرانی دعائیں مانگ سکتے ہیں جیسے اولاد کی دعائیں ہیں مثلا
“رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ”یا ” رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ”۔
جواب
جی نماز ساری کی ساری دعا ہی ہے۔ اگر اضافی دعائیں مانگنی ہوں، تو پھر آخری تشہد کے آخر میں مسنون دعائیں پڑھ کر جو مرضی دعا مانگی جا سکتی ہے۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ