سوال (4035)
دوران نماز اگر بندے کو پتا چلے اسکے کپڑوں پر نجاست لگی ہوئی ہے تو اسے کیا کرنا ہوگا نماز جاری رکھے یا توڑ دے؟
جواب
جی ہاں، اگر کپڑے پر نجاست لگی ہوئی ہے اور نماز کے دوران پتا چلا ہے، اگر رومال، کپڑا اور جوتا وغیرہ ہے تو اتار دیا جائے گا، اگر ایسا کپڑا ہے، جس کو اتارنا ناممکن ہے، ستر کا مسئلہ ہے تو نماز توڑ دے، کیونکہ قصداً و ارادتاً نجاست کے ساتھ نماز نہیں ہوتی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ