10 ۔20 ۔30
آسان نیکیاں
” أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرٌ ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِشْرُونَ ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثُونَ ”
سیدنا عمر بن حسین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہا : السلام علیکم! آپ ﷺ نے فرمایا : اس کے لیے دس نیکیاں ہیں۔پھر دوسرا شخص آیا اور اس نے کہا : السلام علیکم و رحمتہ اللہ! آپ ﷺ نے فرمایا : اس کے لیے بیس نیکیاں ہیں۔ پھر آپ اور شخص آیا اور اس نے کہا : السلام علیکم و ر حمتہ اللہ و بر کا تہ! آپ ﷺ نے فرمایا : اس کے لیے تیس نیکیاں ہیں۔
(سنن الترمذی : 2689، صححہ الاۤ؛بانی رحمہ اللہ)