نیکیوں کی حفاظت اور ان پر ہمیشگی

4- عید کے تہوار میں ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ خوشی کے موقع پر معصیتوں کے ارتکاب اور گناہوں سے بچنے کی خاص تاکید کی گئی ہے، تاکہ بندے کا تعلق اللہ سے ٹوٹ نہ جائے‘‘۔

ایک حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابن عباس کو خاص تاکید فرمائی تھی:

“احْفَظِ اللَّهَ يَحْفَظْكَ، احْفَظِ اللَّهَ تَجِدْهُ أَمَامَكَ، تَعَرَّفْ إِلَيْهِ فِي الرَّخَاءِ يَعْرِفْكَ فِي الشِّدَّةِ”.

’’تم اللہ کے احکام کی حفاظت کرو، وہ تمہاری حفاظت فرمائے گا، تو اللہ کے حقوق کا خیال رکھو اسے تم اپنے سامنے پاؤ گے۔ اللہ سے آسانی کے وقت پہچان بنا کر رکھو وہ مشکل کے وقت تمھیں پہچان لے گا‘‘۔

[مسند احمد: 2803]