ایک مہلک بیماری
امام ابنِ قدامہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
“واعلم: أن أكثر الناس إنما هلكوا لخوف مذمة الناس، وحب مدحهم، فصارت حركاتهم كلها على ما يوافق رضى الناس، رجاء المدح، وخوفاً من الذم، وذلك من المهلكات، فوجبت معالجته”.
’’اچھی طرح جان لیجئیے کہ اکثر لوگ دوسروں کی مذمت کے خوف اور انکی تعریف کی خواہش میں برباد ہوئے ہیں، کیونکہ انکی تمام حرکات وسکنات کا مقصد لوگوں کی تعریف و توصیف حاصل کرنا اور ان کی تنقید سے محفوظ رہنا ہوتا ہے، یہ ایک مہلک بیماری ہے، جس کا علاج کرنا ضروری ہے‘‘۔
[مختصر منهاج القاصدين: 212]