سب کچھ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے
” قَالَ: مُطِرَ النَّاسُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ” أَصْبَحَ مِنَ النَّاسِ شَاكِرٌ وَمِنْهُمْ كَافِرٌ، قَالُوا: هَذِهِ رَحْمَةُ اللهِ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَقَدْ صَدَقَ نَوْءُ كَذَا وَكَذَا ”
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے دور میں لوگوں کو بارش سے نوازا گیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا :” لوگوں میں سے کچھ شکر گزار ہوگئے ہیں اور کچھ کافر(ناشکرے)، بعض لوگوں نے کہا : یہ اللہ کی رحمت ہے اور بعض نے فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی۔”
(صحیح مسلم : 73)