پوسٹ#3

نبی کریم ﷺ کی قبر مبارک تاریخ و حقائق

مشہور تابعی امام قاسم بن محمد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اماں جی عائشہ رضی اللہ عنہما سے گزارش کی مجھے رسول اللہ اور آپ کے ساتھیوں کی قبریں دکھا دیں۔ آپ نے پردہ ہٹایا، تو میں نے تین قبریں دیکھیں، جو نہ زیادہ اونچی تھیں، اور نہ ہی چپکی ہوئی تھیں، اور ان پر بطحاء مقام کی سرخ رنگ کی مٹی ڈالی ہوئی تھی۔

(سنن ابی داؤد: 3220)

(قبر مبارک، تاریخ و حقائق، ص: 21)