نماز میں رونا
سیدنا عبدالله بن شخیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَفِي صَدْرِهِ أَزِيزٌ كَأَزِيزِ الرَّحَى مِنْ الْبُكَاءِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا آپ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے اور آپ ﷺ کے سینے سے رونے کی وجہ سے ایسے آواز آ رہی تھی جیسے کوئی چکی سی چل رہی ہو۔
(سنن ابوداؤد : 904)