غلو سے گریز کریں!

ارشادِ باری تعالی ہے: {يَاأَهْلَ الْكِتَابِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ وَلَا تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ إِلَّا الْحَقَّ} [النساء: 171] ’اے اہلِ کتاب! تم اپنے دین میں حد سے نہ بڑھو اور ﷲ کی شان میں سچ کے سوا کچھ نہ کہو’۔ دین حق اور اعتدال کا نام ہے، مبالغہ آرائی اور غلو ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے، جیسا کہ عیسائیوں نے حضرت عیسی علیہ السلام اور ان کی والدہ سے متعلق کیا، اور اسی طرح بزرگوں اور نیک لوگوں کو مقام رسالت و الوہیت پر فائز کردینا۔