حضرت لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا تھا:
{يَابُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ} [لقمان: 13]
’اے میرے بیٹے! اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا، کیونکہ شرک بہت بڑا ظلم ہے‘۔
اسی طرح اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرکے فرمایا:
{لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ} [الزمر: 65]
’اگر آپ نے شرک کیا، تو آپ کے بھی سارے اعمال برباد ہوجائیں گے، اور آپ کا شمار خسارہ پانے والے میں ہو گا‘۔