الٰہی میرا آسان حساب لینا
سیدہ عالئشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کسی نماز میں دعا کرتے سنا:
“اے اللہ! میرا آسان حساب لینا”
تو میں نے عرض کیا: آسان حساب سے کیا مراد ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: “اللہ تعالی اس کے نامہ اعمال پر نظر ڈال کر اس سے درگزر فرمائےگا، کیونکہ عالئشہ! اس روز جس کا حساب کی جانچ پڑتال کی گئی تو وہ مارا گیا:۔
(مسند احمد:24215۔ اسنادہ حسن)