حلیم کو حلیم کہنا!
کھانے کی ایک قسم ‘حلیم’ کو بعض لوگ تکلفا ‘ولیم یا لحیم’ کہتے ہیں، کیونکہ ‘الحلیم’ اللہ کا نام ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں، حلیم، کریم، رشید، حکیم وغیرہ جب کسی مخلوق کے لیے بولے جاتے ہیں، تو اس سے مراد اللہ رب العالمین ذات ہوتی ہی نہیں۔
(لجنۃ العلماء للافتاء فتوی نمبر: 116)