سوال (2463)
کوئی حدیث اس طرح کی جو بندہ اپنی ریاست کے لیے ایک رات پہرہ دے، اللہ تعالیٰ اسے بخش دیتا ہے اور اس طرح کوئی روایت ہے کہ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پہرہ دینے کے لیے ساری رات گھوڑے پر گزاری تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جنت کی بشارت دے دی تھی۔
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“من مات مرابطا في سبيل الله أجرى الله عليه أجر عمله الصالح الذي كان يعمل ، وأجرى عليه رزقه ، وأَمِنَ مِنَ الفَتَانِ ، وبعثه الله يوم القيامة آمنا من الفزع. وفي الحديث قيد ثان ، وهو الموت حالة الرباط” [تفسير القرطبي : 5/490 ، إسناده صحيح]
سرحد کی پہرے داری کو”مرابطا” سے تعبیر کیا گیا ہے، چوکیداری، نگہبانی، نگرانی اور محافظت سب اس میں شامل ہیں، یہ ایک مجاہد کا اجر ہے، جو یہاں بیان ہوا ہے، وہ ایک صحیح العقیدہ فوجی بھی ہوسکتا ہے، وہ بھی یقینا مجاہد ہے، اس حدیث میں جو فضائل ہیں، یہ سب فضائل شہید کے ہیں، اور بھی حدیثیں ہیں، یہ حدیث بھی واضح ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ