سوال (2461)

کیا سجدے میں”سبحان ربی الاعلی” اور”سبوح قدوس رب الملائکہ و الروح” دو دعاؤں یا تین دعاؤں یا زیادہ کو اکٹھا پڑھا جا سکتا ہے اور اسی طرح کیا رکوع میں بھی دو تین یا زیادہ اذکار کو اکٹھا پڑھا جا سکتا ہے؟

جواب

سجدے میں مسنون دعاؤں کے علاؤہ عربی میں جو دعائیں آپ کو یاد ہیں، آپ وہ پڑھ سکتے ہیں، سجدے میں ایک سے زیادہ دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں، جیسا کہ مندرجہ ذیل روایت میں عموم ہے۔ کہ سجدے میں کثرت سے دعا کرو۔ باقی رکوع کے حوالے سے علماء کے مابین اختلاف ہے ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّهِ، وَهُوَ سَاجِدٌ، فَأَكْثِرُوا الدُّعَاءَ” [صحيح مسلم : 482]

«بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس حالت میں ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہوتا ہے، لہٰذا اس میں کثرت سے دعا کرو»

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ