سوال (1756)

سالگرہ منانا کیسا ہے؟ اور ایسے موقعوں پر جو کھانا وغیرہ تیار کیا جاتا کیا وہ کھانا جائز ہے ؟

جواب

بچے کی پیدائش کے دن سالانہ سالگرہ منانا یہ بدعت ، کفار سے مشابہت اور کم عقلی ہے ، ہر روز بچے کی عمر کم ہو رہی اور دوسری طرف جشن کیا اور خوشی منائی جا رہی ہے ، یہ خالصتا غیر مسلموں کا طریقہ کار ہے، مسلمانوں میں ایسی تعلیمات اور عمل ہرگز نہیں پایا جاتا، اس لیے اس کی ہر صورت حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔
اس خاص مناسبت سے کھانا اور مٹھائی وغیرہ پیش کی جائے تو لینے سے گریز کریں، کیونکہ ان کو لینے کا معنی اس سالگرہ کو منانے میں شامل ہونا ہے اور نہ لینے کا مطلب اس بدعت کا واضح انکار ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ اقدام ان کو اس برے فعل سے روکنے کا سبب بنے۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ