سوال (2358)

یونیورسٹیز میں گرافکس وغیرہ کی ڈیگریز کے لیے سٹوڈنٹس سے پورٹریٹس بنوائے جاتے ہیں۔ بعض اوقات اسائنمنٹ کے لیے طلبہ کو اپنی شکل بھی ڈرا کرنا پڑتی ہے۔ اس حوالے سے ایک سٹوڈنٹ کو راہ نمائی درکار ہے۔

جواب

پورٹریٹس سے مراد تصویر یا جاندار کی شبیہ مراد ہے تو یہ جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

ہم اگر یہ کہتے ہیں کہ ان علوم میں اس قدر آگے جانے کی ضرورت نہیں ہے تو پھر یہ سوال بنتا ہے کہ ہمیں ڈاکٹرز، اور انجینئرز چاہییں، لامحالہ ان ڈگریز کے لیے جب وہاں تک جائیں گے تو ان کی ڈیمانڈز پوری کرنی ہونگی، اگر ان کے جو مطالبات ہیں، ان سے کسی بھی طرح فرار ممکن نہ ہو تو پھر اتنی گنجائش حالت اضطرار میں دے دینی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ