سوال (2446)
مندرجہ ذیل دونوں دعاؤں میں سے کون سی صحیح ہے؟
“أعوذُ باللهِ وقدرتِه مِن شرِّ ما أجِدُ و أُحاذِرُ سبعَ مرّاتٍ”
“أعوذُ بعزَّةِ اللَّه، وقدرتِهِ من شرِّ ما أجدُ”
جواب
دونوں الفاظ ثابت ہیں۔
سیدنا عثمان بن ابی العاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے ایک درد کی شکایت کی، جو ان کے بدن میں پیدا ہو گیا تھا، جب سے وہ مسلمان ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنا ہاتھ درد کی جگہ پر رکھو اور تین بار “بسم اللہ” کہو، اس کے بعد سات بار یہ کہو کہ
“أَعُوذُ بِاللَهِ وَقُدْرَتهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ”
میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں اس چیز کی برائی سے جس کو پاتا ہوں اور جس سے ڈرتا ہوں“
[صحيح مسلم: 573]
یہ صحیح مسلم کی روایت ہے جب کہ بقیہ کتب احادیث میں یہ الفاظ ہیں۔
“أعوذ بعزة الله و قدرته من شر ما أجد”
[جامع الترمذي: 2080 عثمان بن أبي العاص أعوذ بعزة الله وقوته وسلطانه من شر ما أجد ، سنن أبي داود: 3891 عثمان بن أبي العاص أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد، سنن ابن ماجه: 3522 عثمان بن أبي العاص أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد]
فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ