تلبینہ میں ڈالے جانے والے اجزاء:
اگر آپ صحیح تلبینہ بنانا چاہتے ہیں، تو اس میں درج ذیل اجزاء ڈالیں:
1 – ” جو ” barley “کرش کیے ہوئے”
2 – “دودھ”
3 – ” کھجور یا شہد ”
ان تین کے علاوہ چوتھی کوئی چیز نہیں ڈالی جاتی۔
50 گرام ” جو ” کیلئے پونے دو لیٹر دودھ کی ضرورت ہوتی ہے، اور یہ گاڑھا نہیں بلکہ پتلا بنایا جاتا ہے اور اسی میں زیادہ فوائد ہیں کیوں ؟
اسکے لیۓ مندرجہ ذیل دلیل ہے:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تلبینہ كى تعريف ميں كہتے ہيں:
” يہ ايسا كھانا ہے جو آٹے يا چھان سے بنايا جاتا ہے، اور بعض اوقات اس ميں شہد بھى ملايا جاتا ہے، اسے تلبینہ اس ليے كہتے ہيں كہ يہ سفيد رنگت اور پتلا ہونے ميں دودھ كےمشابہ ہے، اور جب يہ باريک اور پكا ہو تو زيادہ فائدہ مند ہے، نہ كہ گاڑھا اور كچا “. (ديكھيں: فتح البارى ( 9 / 550 )
1- تلبینہ بنانے کا طریقہ کجھوروں کے ساتھ:
50 گرام ” جو ” گرائنڈر میں کرش کر لیں اور 250 ملی لیٹر دودھ میں اسکو ڈال کر بھگو دیں، اب باقی کے دودھ کو ابلنے کیلئے رکھ دیں۔
کھجوریں گھٹلیاں نکال کر چھوٹی چھوٹی کٹ کرلیں اور 20 منٹ ابلنے پر ہی ڈال دیں اور 10 منٹ مزید پکائیں اور اس دوران وقتا فوقتا چمچ ہلاتے رہیں تاکہ جل نہ جائے ،اور آپکا تلبینہ تیار ہے۔
2- تلبینہ بنانے کا طریقہ شہد کے ساتھ:
50 گرام ” جو ” گرائنڈر میں کرش کر لیں اور 250 ملی لیٹر دودھ میں اسکو ڈال کر بھگو دیں ، اب باقی کے دودھ کو ابلنے کیلئے رکھ دیں۔
جب دودھ کو ابال آجائے تو آنچ درمیانی کردیں اور ” جو ” ملا دودھ اس میں ڈال کر چمچ سے مکس کرلیں اور اسے تقریبا 25 منٹ تک پکائیں اور اس دوران وقتا فوقتا چمچ ہلا تیں رہیں تاکہ جل نہ جائے،اب چولہا بند کردیں اور حسب ضرورت شہد ڈال کر مکس کرلیں اور آپکا تلبینہ تیار ہے (شہد ڈال کر کبھی بھی اسے چولہے پر نہ پکائیں کیونکہ شہد کو گرم کرنے سے شہد کے فوائد ختم ہوجاتے ہیں)
تلبینہ کے فوائد:
تلبینہ كے كئى ايک فوائد ہيں، جو آج كى نئى ریسرچ سے ثابت ہوئے ہيں، اس ميں سے كچھ درج ذيل ہيں:
كسٹرول كو كم كرتا ہے، اور دل كے ليے فائدہ مند اور اس كا علاج كرتا ہے، جلن اور شوگر اور بلڈ پريشر كا علاج ہے، اور يہ قولون كو نرم اور كم كرتا ہے، اور اسى طرح قولون كے سرطان كى كمى كا بھى باعث ہے يہ جو كى اہميت پر سرچ كرنے كے نتائج سے معلوم ہوتا ہے.
ليڈى ڈاكٹر صھباء بندق كہتى ہے ـ اس نے بھى سابقہ علاج اور اس كى تفصيل بيان كى ہے ـ :
اس طرح كے علاج ميں تلبینہ كے ساتھ بھى علاج كرنا دل كے امراض اور خون كے دوران كے بچاؤ كا باعث ہے؛ جبكہ يہ شريانوں كو سخت اور سكڑنے سے بھى بچاتا ہےـ خاص كر دل كى مين شريانوں كے ليے ـ تو يہ سينہ كے درد اور ترى كےنقص اور دل كے عضلات كے سوراخ سے بچاتا ہے.
دل اور انتڑيوں كى ان بيماريوں سے دوچار لوگوں كے ليے تلبینہ فائدہ مند ہے كيونكہ اس ميں بہت سارے صحت كے فوائد پائے جاتے ہيں جو بڑى اہميت كے حامل ہيں اور ان كى مرض كى حالت ميں كمى كا باعث اور ممد و معاون ہيں،
اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے فرمان
” تلبينہ مريض كے دل كى راحت اور غم كم كرنے كا باعث ہے ”
ميں بھى اس كا اعجاز ظاہر ہوتا ہے، يعنى كہ يہ مريض كے دل كى راحت كا باعث ہے ”
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى زوجہ عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں كہ
” ان كے خاندان ميں سے كوئى فوت ہو جاتا تو اس كے ليے خاندان كى عورتيں جمع ہوتيں، اور اس كے گھر والے اور خاص لوگ رہ جاتے باقى سب چلے جاتے تو وہ تلبینہ كى ايک ہنڈيا پكانے كا حكم ديتى پھر ثريد بنا كر وہ تلبینہ اس پر انڈيل ديا جاتا، پھر عائشہ رضى اللہ تعالى فرماتيں:اس كو كھاؤ، كيونكہ ميں نے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو فرماتے ہوئے سنا ہے
” تلبينہ مريض كے دل كو راحت ديتا ہے، اور كچھ غم كو ختم كر ديتا ہے ”
صحيح بخارى حديث نمبر ( 5101 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 2216 )
نوٹ: اگر کسی کو کاجو،بادام ،پستہ ،الائچی اور دوسری چیزیں ڈال کر بنانا ہے اور اصل فائدے سے محروم رہنا ہے؟ تو یہ اسکی اپنی مرضی ہے پھر وہ اسے تلبینہ نہ کہے بلکہ اپنی بنائی ہوئی ڈش کا نام دے دے اور میں مندرجہ بالا دونوں طریقوں سے بناتا رہتا ہوں، الحمدللہ
ترتیب از أبو حسن، میاں سعید
(کچھ اقتباسات عرصہ دراز قبل بعض ویبسائٹ سے لیے تھے اور تحریر میں شامل کیے)۔