فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ

محمد نعمان خلیق بن الشیخ حبیب الرحمن خلیق حفظہ اللہ (شیخ الحدیث کلیہ دارلقرآن والحدیث جناح کالونی فیصل آباد)
عمر: 30 برس
رہائش:
انارکلی بازار سمن آباد فیصل آباد
تعلیم:
بتوفیق اللہ والدین کریمین کی محنت و دعاوں کا ثمر جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں ایف اے کے بعد مدرسہ کی مستقل تعلیم کو اختیار کیا ۔
متصل به عصری تعلیم و وفاق المدارس کے امتحان کو جاری رکھا۔
ابتدائی دو سال جامعہ میں طالب رہا والد گرامی کلیہ دارلقرآن میں ابو داود کی تدریس کرتے تھے اسی دوران مرض قلب میں مبتلا ہوئے تو میں جامعہ سے مدیر التعلیم یسین ظفر حفظہ اللہ متعی اللہ بطول حیاتہ سے اجازت لے کر کلیہ ہی میں آگیا تاکہ والد گرامی کے ساتھ رہ سکوں۔
بعد ازیں تعلیمی سلسلہ حصول سند فراغت تک وہی جاری رہا۔ یہاں سے سن فراغت 2019 ہے۔
حفظ القرآن مستقل نہیں کر پایا اس لئے بعد ازاں ساتھ خود سے قرآن کریم کو یاد کرنا شروع کیا اللہ کی توفیق سے کافی حصہ یاد کر چکا ہوں۔
مسجد کی تعمیر نو کی وجہ سے وہیں ایک کلاس کا انعقاد کیا جس میں ابتدا میں صرف ترجمةالقرآن رہا وقت کے ساتھ ساتھ احادیث کا متن اور پھر سند پر روشنائی کو مناسب سمجھا۔
90 فیصد مقتدی بریلوی مکتب سے تھے ان کے اشکال اور مباحث کو زیادہ وقت دینا مناسب جانا آہستہ آہستہ بحمداللہ ثمر ملنے لگا۔۔ اور اس وقت 90 فیصد کتاب و سنت کو ماننے اور سمجھنے والے موجود ہیں
اس وقت جامع مسجد توحید فاطمہ رفیق سعید کالونی فیصل آباد میں کلاس اور خطابت کی خدمت پر مامور ہوں۔
باقاعدہ کسی ادارہ میں تدریس نہیں کی علاوہ ازیں اعزازی طور پر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد وغیرہ میں لکچر ہوتے رہے ہیں۔۔
اساتذہ کی ایک لمبی لسٹ ہے جو میں اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔

روزے کا کتنا فدیہ ہے؟
  • 12 فروری, 2024
  • العلماء
مصنوعی بال یا وگ لگوانا
  • 12 فروری, 2024
  • العلماء
مصنوعی دانت لگوانا
  • 10 فروری, 2024
  • العلماء
عصر کے بعد سونے کے متعلق حدیث
  • 08 فروری, 2024
  • العلماء