سوال (3854)
ظہر سے پہلے کی چار رکعات رہ جانے کی صورت بعد میں پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
ظہر سے پہلے کی سنتیں رہ جائیں تو بعد میں ادا کرسکتے ہیں۔ لاحرج
رسول اللہ ﷺ کی ظہر کی سنتیں رہ گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کے بعد قضا دی۔ [بخاری : 1233]
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ظہر سے پہلے کی سنتیں رہ جائیں تو ظہر کے بعد ادا کرلیں اگر ظہر کے فرضوں کے بعد بھی ادا نا کرسکیں تو عصر کے وقت بھی ان سنتوں کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
اس میں یہ بھی واضح رہے کہ فرضوں کے بعد کی سنتیں پہلے نہیں پڑھ سکتے کیونکہ ان سنتوں کا وقت ہی فرضوں کے بعد شروع ہوتا ہے۔ اس لیے وقت سے پہلے ادائگی صحیح نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ