شیخ سعید مجتبیٰ سعیدی رحمہ اللّٰہ کی شخصیت
شیخ سعید مجتبیٰ سعیدی رحمہ اللہ ایک ایسی علمی شخصیت تھے، جن کی مجلس میں بیٹھنا ذہن و قلب کے لیے تازگی کا باعث ہوتا۔ ان کا وقار، حلم، اور علمی گہرائی ہر ملنے والے کو متاثر کرتی۔ ان کی گفتگو میں نرمی، دلیل میں استحکام، اور نصیحت میں خلوص جھلکتا تھا۔
جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں ان کے ساتھ کچھ گزارے ہوئے لمحات آج بھی یادوں میں تازہ ہیں۔ جب بھی علمی گفتگو ہوتی، وہ نہ صرف توجہ سے سنتے بلکہ رہنمائی فرماتے۔ میری اس تحریر پر جب شیخ محترم رحمہ اللہ نے نظرِ ثانی کی، تو نہ صرف علمی نکتہ سنجی سے نوازا بلکہ اپنے مشفقانہ انداز میں اصلاح بھی فرمائی۔ ان کی حوصلہ افزائی میرے لیے ہمیشہ ایک قیمتی سرمایہ رہے گی۔
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ وہ آج ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ وہ ایک ایسے چراغ تھے، جن کی روشنی ان کے شاگردوں اور محبین کے دلوں کو ہمیشہ منور رکھے گی۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین۔
حــافظ امجد ربـانی