سوال (1821)

ترکے میں 29 کنال 17 مرلہ زمین ہے ، جس میں شریک تین بھائی تین بہنیں ہیں .
بھائی ، (1)آزاد خان ، (2) : کپتان خان ، (3) : اکبر خان
بہنیں :
(1) : فاطمہ ، (2) : زینب ، (3) : عائشہ
مذکورہ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان 29 کنال 17 مرلہ زمین تقسیم کر کے تحریراً جواب عنایت فرمائیں ۔

جواب

مال کے کل نو حصے بنائیں اور ان میں سے ہر بیٹے کو دو حصے جبکہ ہر بیٹی کو ایک ایک حصہ دیں!
29 کنال + سترہ مرلے کل 597 مرلے بنتے ہیں، مرلوں کی درج ذیل طریقے کے مطابق تقسیم ہوگی:
(1) : ہر بیٹے کو : 132.67 مرلے
ایسے تین بیٹوں کے 398 مرلے بن گئے۔
(2) : اور ہر بیٹی کو۔ 66.33 مرلے
اس طرح تین بیٹیوں کے کل 199 مرلے بنیں گے ۔

فضیلۃ الباحث اسداللہ بھمبھوی حفظہ اللہ