سوال 7031
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ شیخ
ایک شخص بیماری کی حالت میں ہے کومہ میں ہے، اس حالت میں اس شخص کی طرف سے اس کے گناہوں کی معافی مانگ سکتا ہے اس کا بھائی یا بیٹا کیونکہ وہ بول نہیں سکتا اس حالت میں کہ آخری وقت میں توبہ کر سکے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دوسرے کے لیے بخشش کا سوال کیا جا سکتا ہے۔ اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ۔ زندگی میں بھی کر سکتے ہیں اور بعدِ وفات بھی۔
نبی علیہ السلام نے بھی دعا فرمائی، انصار کے لیے: اللہ انصار کو بخش دے، انصار کے بچوں کو بخش دے، اور ان کے پوتوں کو بھی بخش دے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دوسروں کے لیے مغفرت اور رحمت کی دعا کرنا جائز اور ثابت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




