سوال (4550)
مشائخ جیسے ایک بکرا پورے گھر والوں کی طرف سے کافی ہے تو کیا بڑے جانور میں ایک حصہ بھی پورے گھر کی طرف سے کافی ہوگا؟
جواب
حدیث میں آتا ہے کہ ایک بکرا پورے گھر کے لیے کافی ہوجاتا ہے، بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں، ایک حصہ ایک بکرے کا قائم مقام ہے، اگر کوئی شخص اپنی استطاعت کے مطابق ایک حصہ لیتا ہے، تو وہ اس کو اور اہل خانہ کو کافی ہو جائے گا، بالکل یہ واضح بات ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ