سوال (2799)
ایک عورت نے اپنی فوت شدہ دادی کو وفات کے چار ماہ بعد خواب میں دیکھا ہے کہ دادی رو کے اس سے سوٹ کا مطالبہ کرتی ہے، حقیقت میں پوتی نے دادی سے وعدہ کیا تھا کہ میں آپ کو ایک عدد سوٹ لے کے دوں گی، دادی فوت ہو گئی تھی۔
براہ کرم تعبیر فرما دیں۔
جواب
دادی کی طرف سے صدقہ اور ان کے لیے دعائے مغفرت کریں۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ