سوال (2156)

امام مسلم رحمہ اللہ کی وفات کے واقعہ میں ہے کہ آپ کو کسی حدیث کی تلاش تھی، چنانچہ آپ ساری رات کتب کھنگالتے رہے اور ساتھ ایک کجھوروں کی بوری پڑی تھی، اس میں سےکجھوریں نکال کر کھاتے رہے، حوالہ نہ ملا لیکن صبح تک نہ کجھوریں رہیں، نہ امام مسلم رحمہ اللہ رہے۔

جواب

یہ واقعہ ثابت نہیں ہے، کتب تراجم و تاریخ میں کئی معروف واقعات ہیں، مگر وہ ثابت نہیں ہیں، جیسے امام بخاری کے نابینا ہونے کا واقعہ ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

جی یہ واقعہ ثابت نہیں ہے، ابو العلاء محمد بن علی الواسطی ضعیف ہے، اسی طرح محمد بن عبداللہ حاکم کا استاد مجہول ہے اور دیگر کئی کتب میں بغیر سند کے واقعہ بیان ہوا ہے، الشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے مقالات میں تفصیل لکھی ہے۔

فضیلۃ الباحث حنظلہ ربانی حفظہ اللہ

کھجور کی بوری نہیں بلکہ ٹوکری تھی ۔کما ھو مذکور فی الکتب۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ