سوال (756)

اپنے بہت ہی قریبی رشتہ دار کے پاس رقم انویسٹ کی اس نے ہمیں یہ بتایا کہ میں اس رقم سے ایمازون کا کاروبار کرتا ہوں۔دو سال نفع نقصان پر ہر مہینے کم زیادہ پرافٹ آتا رہا اچانک ان کے مطابق کاروبار میں نقصان ہو گیا ساری رقم ڈوب گئی۔جب ان سے کہا اگر اپ کو کاروبار میں نقصان ہوا ہے تو اس کا ثبوت دیں لیکن وہ کوئی بھی کسی قسم کا ثبوت پیش نہیں کر سکے ایک دن انہوں نے یہ بولا کہ یہ پیسہ ہم نے جوئے پہ انویسٹ کیا ہوا تھا جو کہ ہم ہار گئے ہیں کوئی ایپ ہے (بٹ کوائن/ انٹرفیکس) اس طرح کی بے کوئی ایپس ہیں جس میں انہوں نے یہ پیسہ لگایا ہوا تھا اخر کار وہ ایپ بند ہو گئی اور ساری رقم ڈوب گئی۔اب ان کا یہ کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی رقم نہیں ہے ہمیں یہ رقم اپ لوگ معاف کر دیں پوچھنا یہ ہے کہ کیا ہم ان کو یہ رقم معاف کر سکتے ہیں جبکہ انہوں نے یہ رقم کاروبار کے لیے لی تھی اور انہوں نے اس پر جوا کھیلا۔جبکہ ان کے رکھ رکھاؤ رہن سہن گاڑیوں سے نہیں لگتا کہ ان کو اتنا نقصان ہوا ہے۔ان کو یہاں تک بھی بولا ہے کہ اپنا یہ سامان فروخت کریں اور لوگوں کی رقم لٹائی جائے لیکن وہ اس بات پہ نہیں آتے وہ اس بات پر ہی قائم ہے کہ ہمیں یہ رقم معاف کر دی جائے نقصان ہو گیا ہے ہم لوگوں نے یہ بولا ہے۔کہ نقصان ہوا ہے تو جتنے پرسنٹ نقصان ہوا ہے اتنے پرسنٹ پہ ہمیں رقم واپس دیں یا اتنے پرسنٹ ہمیں نقصان میں شامل کریں وہ اس بات پہ نہیں آتے برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

جواب

اس میں شرعی اعتبار سے یہی عرض کیا جا سکتا ہے کہ اگر آپ کسی کو قرض دے کر اسے معاف کرنا چاہیں، تو اس کی بڑی فضیلت ہے۔ لیکن اگر معاف نہ کریں تو یہ آپ کا حق ہے۔ باقی ان کو نقصان ہوا یا نہیں ہوا، انہوں نے حرام کام کیا، یا حلال میں، اللہ بہتر جانتا ہے، اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق ان کے ساتھ معاملہ کریں، اگر یہ ثابت ہو جائے کہ وہ پیسے کو ناجائز کاموں میں صرف کرتے ہیں، تو پھر بالکل معاف نہ کریں، تاکہ اس گناہ میں آپ بھی شریک نہ ہوں!

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ