سوال (1624)
کیا اونٹ یا گائے میں ایک حصہ قربانی بھی پورے گھر کی طرف سے کفایت کرے گا ؟
جواب
ایک بکری یا ایک حصے کی حیثیت برابر ہوتی ہے ۔ پورے گھرانے کی طرف سے ایک بکری یا بڑے جانور میں ایک حصہ کافی ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
ایک بکری کا ایک حصہ ہوتا ہے ، گائے میں سات اور اونٹ میں سات یا دس حصے ہوتے ہیں ، لہذا ایک حصہ پورے گھر کو کفایت کر جائے گا ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ