سوال (4555)
پاکستان میں آج 28 ذی قعدہ ہے، قربانی کا ارادہ رکھنے والے احباب کل بروز منگل 29 ذو القعدة شام مغرب سے پہلے بال اور ناخن کاٹ لیں، حجامت بنوا لیں۔ کیا جو حج پر گئے ہیں وہ یہ عمل کریں گے؟
جواب
یہ پابندی قربانی کرنے والے کے لیے ہے، حاجی حضرات کی احرام کی وجہ سے اپنی ہی کچھ پابندیاں ہوتی ہیں، جو کہ اس سے ملتی جلتی ہیں، وہ حالت احرام میں ان پابندیوں کا خیال رکھے، حج تمتع والے جب احرام اتار لیں گے تو وہ پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔ دوبارہ یوم الترویہ سے پابندیاں شروع ہو جائیں گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ