آج ہم جس نسخے اور ٹانک  کا آپ کو بتانے جارہے ہیں۔ حسن، جوانی، نکھار، شاد مانی، دماغ، دل، پٹھے، اعصاب کو جلا بخشنے اور ضائع شدہ جسمانی قوت کے حصول کیلیے اس سے بڑھ کر دیسی اشیا میں کوئی چیز شاید آپ کو نہ ملے۔ اس نسخے میں درکار صحت سے بھر پور مغزیات،جڑی بوٹیاں اور ڈرائی فروٹ درج ذیل ہیں۔

مغزبادام گربندی 500گرام،کجھور بغیرگٹھلی کے 500گرام، انجیر 500گرام، ناریل گری 500گرام، کاجو 500گرام، چنے بنھےہوٸے(کھلاںا) 500گرام، مغز اخروٹ250گرام، مغز پستہ250گرام، تل سفید 250گرام ، خشخاش250گرام، نشاستہ 250گرام، مغز چلغوزہ 125گرام، گوند کیکر 125گرام، گوند کتیرا 125گرام، کمرکس125گرام، گوند پھلائی 125گرام، دارچینی125گرام، سونٹھ125گرام، انیسوں 125گرام، کشنیز 125گرام،الاٸچی سبز 125گرام، سونف250گرام،برگ گاٶزبان250گرام، برہمی 250گرام، مگھاں 125گرام، زرشک شیریں 250گرام، کشمش250گرام، السی250گرام، چہار مغز 250گرام،دیسی گھی500گرام، شہد خالص 2گنا۔
ترکیب تیاری
تمام مغزیات کو دیسی گھی میں بریاں کر لیں باقی خشک ادوایات کا سفوف بنالیں اور میوہ جات کو اچھی طرح کوٹ کر شہد میں مکس کریں پھر باقی مغزیات اور سفوف کو شہد میں ملادیں بس لاجواب معجون فٹنس ٹانک تیارہے ۔
مقدار خوراک
دن میں 2بار 1چمچ کھانے  والی خالی پیٹ دودھ سے استعمال کریں، بچوں کو عمر کے حساب سے دیں۔
فوائد
یہ یاداشت تیز نہیں بلکہ تیز ترین بنانے کا عجیب فارمولا ہے۔ جس سے حافظہ لاجواب ہوجائے گا۔ برسوں کی بھولی ہوئی باتیں یاد آجائیں گی۔ دماغ ان شاء اللہ کمپیوٹر کی طرح کام کرے گا۔ دماغی کام کرنے والوں کیلٸے ایک نعمت سے کم نہیں۔ خون کی کمی، کمر درد، پٹھوں کا کھچاٶ ختم کر کے چند روز کے استعمال سے صحت قابل رشک بناٸیں۔
حسن، جوانی، نکھار، شاد مانی، دماغ، دل، پٹھے، اعصاب، جسمانی قوتیں اور کھوٸی ہوٸی طاقتوں کے حصول کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی چیز شاید آپ کو نہ ملے۔ دماغی صحت، جسمانی قوت، اعصابی تواناٸی، خاص مردانہ قوت اور خواتین کی صحت و تندرستی کے لیے یہ ٹانک سال ہا سال سے آزمودہ ہے۔

ڈاکٹر ثناءاللہ فاروقی