فضیلة الشیخ حافظ ابوسفیان صدیقی صاحب حفظہ اللہ (مدرس:جامعہ سلفیہ فیصل آباد) کا مختصر تعارف

مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِى الدِّينِ،
اللہ تعالی جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کا فہم عطاء کردیتا۔

فضیلة الشیخ حافظ ابوسفیان صدیقی صاحب حفظہ اللہ (مدرس:جامعہ سلفیہ فیصل آباد) کا مختصر تعارف

حافظ ابوسفیان صدیقی بن ہدایت علی “سن 1995ء” فیصل آباد کے نواحی علاقے 86ج۔ب دھول ماجرہ میں دینی گھرانے میں آنکھ کھولی۔
ابتدائی تعلیم
ناظرہ قرآن مجید حافظ اسحاق طاہر صاحب اور اپنے ماموں مولانا نجیب اللہ صاحب سے پڑھا۔
اور سکول کی ابتدائی تعلیم پرائمری تک اپنے گاؤں کے سکول گورنمنٹ پرائمری سکول سے حاصل کی
گھرانہ دینی تھا اور والدین کا شوق بھی تھا ۔تو حفظ کےلیے امام مسجد حافظ اسحاق طاہر صاحب نے مسجد فردوس گلبرک سی فیصل آباد میں سن2007ءکو داخل کروادیا۔وہاں قاری ایوب صاحب سے حفظ مکمل کیا اور ساتھ مڈل تک تعلیم حاصل کی
مزید حصول علم کے لیے سفر
سن2010ءکو درس نظامی کےلیے الرحمہ انسٹی ٹیوٹ(دارالسلام شیخوپورہ)واربرٹن میں داخلہ لیا اور وہاں سے درس نظامی کے ساتھ ساتھ ایف اے کیا
الرحمہ کےاساتذہ کرام
(1) شیخ الحدیث عمر فاروق سعیدی صاحب حفظہ اللہ
(2) فضیلة الشیخ مشتاق صاحب حفظہ اللہ
(3) فضیلة الشیخ ندیم شیخ صاحب حفظہ اللہ۔
(4) فضیلة الشیخ مختار احمد سلفی صاحب حفظہ اللہ
(5)فضیلة الشیخ ابو ضیاء مسلم صاحب حفظہ اللہ
(6) فضیلة الشیخ اکرام اللہ حنیف صاحب حفظہ اللہ
(7) فضیلة الشیخ مولانا تنویر صاحب حفظہ اللہ
(8)فضیلة الشیخ سعید احمد صاحب حفظہ اللہ
(9)فضیلة الشیخ نجم الثاقب صاحب حفظہ اللہ
درجہ تخصص
درس نظامی کی فراغت کے بعد پاکستان کے معروف ادارہ التربیہ الاسلامیہ فیصل آباد میں سن 2018ءکو تخصص کے لیے داخلہ لیا
جن مشائخ کرام سے اخذ فیض کیا
(1)شیخ الحدیث والتفسیر حافظ مسعود عالم صاحب حفظہ اللہ
(2)محقق العصر مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ
(3)شیخ الحدیث والتفسیر حافظ شریف صاحب حفظہ اللہ
(4)فضیلة الشیخ ڈاکٹر منیر اظہر صاحب حفظہ اللہ
(5)فضیلة الشیخ محفوظ اعوان صاحب حفظہ اللہ
تدریسی فرائض
تخصص کی تکمیل کے بعد سن 2020ء
کو قرآن انسٹی ٹیوٹ شیخوپورہ میں تدریس کا آغاز کیا۔اور2021ء تک وہاں تدریس کی
اور اس کے بعد اساتذہ کے مشورے اور
حکم سے 14.5.2022کو جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تدریس کا آغاز کیا اور تاحال جامعہ سلفیہ میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
جامعہ سلفیہ میں مشکوٰۃ المصابیح،بلوغ المرام ،عربی گرائمر،۔اصول حدیث،عقیدہ واسطیہ وغیرہ پڑھارہے ہیں۔
خطابت
اور 2019کو جھنگ روڈ پہ ٹھیکریوالہ گاؤں میں مسجد دارالسلام میں جمعہ کا آغاز کیا۔ابھی تک ادھر ہی ہیں۔
ممدوح کو اللہ تعالٰی نے متنوع خوبیوں سے نوازا ہےبالخصوص عربی گرائمر کے اعتبار سےطلبہ کو اضافی وقت میں بھی مصروف عمل رکھتےہیں۔
اللہ تعالٰی شیخ محترم کو دین حنیف کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

●ناشر:حافظ امجد ربانی
●متعلم:جامعہ سلفیہ فیصل آباد

یہ بھی پڑھیں: مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ

یہ بھی پڑھیں: مولاناحبیب اللہ ارشد صاحب حفظہ اللہ 

یہ بھی پڑھیں: مولانا عبدالرحمن السراج حفظہ اللہ