فضیلتہ الشیخ مولانا قاری حبیب اللہ ارشد صاحب حفظہ اللہ (مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد) کا مختصر تعارف

“يرزق الله العلم السعداء ويحرمه الأشقياء ”
علم کی دولت خوش نصیب ہی کو ملتی ہے اور بد نصیب اس سے محروم رہتے ہیں۔قاری حبیب اللہ ارشد بن حافظ عبدالرشید بن فتح محمد بن عبداللہ۔
تاریخ پیدائش
21 جنوری 1971ء کو نشاط آباد (ضلع فیصل اباد) میں ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئےآپ کے والد محترم پختہ عالم دین تھے۔
آغاز تعلیم
ابتدائی دینی تعلیم ماں کی گود کے بعد جامع مسجد نشاط ملز میں اپنے والد گرامی قدر کی زیر سرپرستی میں ناظرہ قرآن مجیدو بنیادی اسلامی تعلیم وتربیت حاصل کی مختلف اوقات میں مختلف اساتذہ کرام سے حاصل کی جن میں قاری عبدالمجید حنیف حفظہ اللہ اور قاری عطاء اللہ تونسوی حفظہ اللہ سرفہرست ہیں۔
حفظ القرآن
(1) قاری عبدالحمید جھنگوی حفظہ اللہ(مدرسہ عربیہ دارالھدی جامع مسجد تقوی محلہ اشرف آباد فیصل آباد )
(2)قاری محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ
(3)قاری نور الامین عثمانی رحمہ اللہ ۔
(جامعہ مدنیہ تعلیم القرآن جنھگ روڑ فیصل آباد )
ممدوح کے اساتذہ کرام نے نصیحت کی تھی کہ مصلہ کبھی نہیں چھوڑنا(نماز تراویح میں قرآن مجید )1986 سے تاحال قرآن مجید سنارہے ہیں کبھی ناغہ نہیں ہوا
1986 میں حفظ سے فارغ ہوکر جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں داخلہ لیا۔
ساتھ ہی تجوید القرآن کی
مولانا قاری محمد یونس صدیقی حفظہ اللہ سے تعلیم حاصل کی۔
درس نظامی
1986 میں جامعہ سلفیہ میں سال اول میں داخلہ لیا اور مسلسل اٹھ سال جامعہ سلفیہ میں درس نظامی اور ساتھ ہی میٹرک کیا، وفاق المدارس السلفیہ سے شہادت العالمیہ کی ممتاز پوزیشن حاصل کی اور 1994 میں فارغ التحصیل ہوئے اور ساتھ ہی جامعہ سلفیہ میں تقرری ہوجاتی ہے۔
چند مشہور اساتذہ کرام
(1)شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ ۔
(2)شیخ الحدیث حافظ ثناءاللہ رحمہ اللہ۔
(3)شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ
(فاضل مدینہ یونیورسٹی )
(4)شیخ الحدیث حافظ محمد شریف حفظہ اللہ
(فاضل مدینہ یونیورسٹی )
(5) پروفیسر چوہدری محمد یاسین ظفر حفظہ اللہ
(فاضل مدینہ یونیورسٹی۔ پرنسپل جامعہ سلفیہ فیصل آباد)
(6)شیخ الحدیث مولانا یونس بٹ رحمہ اللہ(فاضل مدینہ یونیورسٹی )
(7) فضیلتہ الشیخ مولانا محمد اکرم مدنی حفظہ اللہ
(فاضل مدینہ یونیورسٹی )
(8) فضیلتہ الشیخ مولانا عبدالحی انصاری حفظہ اللہ۔
(9)پروفیسر حبیب الرحمن خلیق حفظہ اللہ۔(فاضل مدینہ یونیورسٹی )
(10)فضیلتہ الشیخ مفتی عبدالحنان زاہد حفظہ اللہ
(فاضل مدینہ یونیورسٹی )
(11)فضیلتہ الشیخ علی محمد حنیف السلفی رحمہ اللہ
(12) فضیلتہ الشیخ محمد داؤد المدنی الفہیم رحمہ اللہ
(فاضل مدینہ یونیورسٹی )
(13) فضیلتہ الشيخ مولانا عبدالواحد رحمہ اللہ
(فاضل مدینہ یونیورسٹی )
(14)فضیلتہ الشیخ عبدالرحیم کلیم رضا آبادی رحمہ اللہ۔
(15)فضیلتہ الشيخ عبدالحی عابد میر پور خاص رحمہ اللہ۔
(16)فضیلتہ الشیخ مولانا اشرف جاوید حفظہ اللہ۔
تدریسی خدمات
1994ء میں جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں پروفیسر محمد یٰسین ظفر حفظہ اللہ و شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ کی شفقت سے بطور مدرس مقررہوئے۔ جو کہ تا حال تدریسی خدمات جاری و ساری ہیں۔
●دوسرے سال میں ہی شیخ الحدیث مولانا یونس بٹ رحمہ اللہ کے حکم سے شعبہ ناظرہ للبنات کی تدریسی خدمات بھی سپرد کردی گئے تھیں جو کہ 28 سال کامیابی سے جاری اور ساری رہی
جس میں پروفیسر محمد یٰسین ظفر حفظہ اللہ،
شیخ الحدیث مولانا یونس بٹ رحمہ اللہ،
شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ،
تمام مشائخ کرام کی اولاد، نواسے نواسیاں، تک نے شیخ محترم سے کسب فیض کیا۔
پھر ناگزیر وجوہات کی بنا پر شعبہ ناظرہ چھوڑ دیا اور شعبہ کتب میں تدریسی خدمات تا حال سر انجام دے رہے ہیں۔
●جامعہ سلفیہ میں ،بلوغ المرام، مشکاۃ المصابیح ،دیوان الحماسہ، مقامات حریری، تمرین الدرس،تقویۃ الایمان،سنن نسائی،طریقہ جدیدہ، رحمت عالم،اہل سنت والجماعت، تاریخ اسلام، التربیۃ الاسلامیہ،پڑھاچکے ہیں۔
●اب ترجمۃ القرآن، ابواب الصرف، من اطیب المنح فی علم المصطلح، اقراء چار حصوں میں، آسان عربی، دروس الغۃ العربیہ ،الدررالبہیہ فی المسائل الفقہیہ، اصطلاحات المحدثین، اصول حدیث،کتاب التوحید،عقیدہ، پڑھا رہے ہیں۔
چند نامور تلامذہ
(1)شیخ الحدیث مولانا تفضیل احمد ضیغم حفظہ اللہ( شیخ الحدیث :جامعہ مدنیہ فیصل آباد)۔
(2) پروفیسر قاری ہدایت اللہ زاہد حفظہ اللہ۔ ( Hod پنجاب کالج فیصل آباد )
(3) پروفیسر قاری عظیم اختر صاحب حفظہ اللہ۔
(4)پروفیسر عبدالرحمن السراج حفظہ اللہ۔ (5)پروفیسر حافظ ابو ہریرہ رحیمی صاحب۔
(6)فضیلتہ الشیخ محمد ارشد قصوری حفظہ اللہ۔ (7)پروفیسر خالد نصیر ساقی حفظہ اللہ۔ (8)پروفیسر حافظ عثمان خالد شیخوپوری حفظہ اللہ۔
(9)پروفیسر قاری عبدالرزاق ظہیر حفظہ اللہ ۔ (10)پروفیسر ابوبکر صمدانی حفظہ اللہ ۔ (11)پروفیسر شعیب صاحب پتوکی حفظہ اللہ ۔
( 12) قاری عزیز راشد قصوری پتوکی حفظہ اللہ ۔
(13)قاری محمد خبیب احمد صاحب حفظہ اللہ(علوم اثریہ فیصل آباد )
مختلف سرٹیفکیٹ حاصل کیے
(1) فاضل حفظ و تجوید۔
(2)فاضل درس نظامی۔
(3)فاضل وفاق المدارس سلفیہ ڈبل ایم اے عربی اسلامیات۔
(4) فاضل الطب والجراحت الصحت یونانی میڈیکل کالج فیصل آباد ۔
(5)فاضل طبی کونسل فارطب اسلام آباد۔
(6) فاضل عربی ریفریشرکورس مدینہ یونیورسٹی شارٹ کورسز مدینہ منورہ سعودی عرب۔
تصنیف
(1) مختصر:کتابچہ تجوید و قرات سوالا جوابا۔
(2) دعاءختم القرآن “حرم مکی “اردو زبان میں ترجمہ کیا۔ (انتیسویں رات والی شیخ السدیس حفظہ اللہ کی دعاؤں کو جمع کیا ہے )
(3) السنن المھجورة احکامھا ومقتضیاتھا ۔
عرصہ 30سال سے تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
●شیخ محترم کے والد گرامی نے جامع مسجد نشاط ملز (فیصل آباد )میں عرصہ 40سال سے خطابت کے فرائض سر انجام دیے۔
2003سے شیخ محترم نے والد گرامی کی مسند سے خطبہ جمعہ کا آغاز کیا تا حال جاری و ساری ہے۔
12 سال کے عرصے میں ترجمۃ القرآن وتفسیر مکمل کیا۔ جس کی تکمیل کے موقعہ پر فضیلتہ الشیخ مولانا محمد اکرم مدنی حفظہ اللہ نے درس دیا۔اب جامع مسجد نشاط ملز میں صحیح البخاری کا درس شروع کررہے ہیں اللہ تعالٰی پائے تکمیل تک پہنچائے آمین۔
●شیخ محترم کو اللہ تعالٰی نے 4بیٹیوں کی نعمت سے نوازا ہے تین کی شادی ہو چکی ہے
تینوں داماد جامعہ سلفیہ( فیصل آباد )کے فارغ التحصیل ہیں۔ شیخ محترم نے دین داری کی بنیاد پر اپنی شہزادیوں کی شادی کی ہے کبھی بھی ان کی زبان سے شکوہ نہیں سنا بلکہ ہر حال میں زبان سے شکرانے کے جملے ادا ہوتے ہیں۔
● شیخ محترم کا پڑھانے کا انداز بھی کچھ انوکھا ہی ہے طلباء کو اپنا بیٹا سمجھ کر ان کو علمی خزانوں سے نوازتے ہیں۔
عربی لغت اور اردو ادب میں کافی شغف رکھتے ہیں بالخصوص اعراب کے حوالے سے طلبہ کو غلطی پر متنبہ کرتے رہتے ہیں۔
موقعہ مناسبت کے لحاظ سے شعر وشاعری میں بھی کافی لگن ہے ۔
اللہ تعالٰی شیخ محترم کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ الہی میں شرف قبولیت سے نوازے آمین۔

یہ بھی پڑھیں:قاری حسن ابراہیم حفظہ اللہ

● ناشر: حافظ امجد ربانی
● متعلم :جامعہ سلفیہ فیصل آباد