پروفیسر مولانا عبدالرحمن السراج حفظہ اللہ ( مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد و متعلم مدینہ یونیورسٹی ) کا مختصر تعارف

لا يَعْرِفُ فَضْلَ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَّا أَهْلُ الْفَضْل .
اہل علم کی فضیلت کو صرف اہل فضل ہی جانتے ہیں ۔

پروفیسر عبدالرحمن السراج بن محمد رمضان، 21 نومبر 1994ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔پھر فیصل آباد کو اپنا مسکن بنالیا۔
عرصہ دراز سے یہاں مقیم ہیں۔
●(موجودہ رہائش محلہ صدیق آباد گلی نمبر 8 ، نزد جامعہ سلفیہ، حاجی آباد فیصل آباد،)
عصری تعلیم کےلیے گورنمنٹ نشاط ایلیمنٹری سکول میں داخلہ لیا وہاں سے پرائمری کی ۔
●مڈل گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول حاجی آباد سے کیا ۔
●2008 میں دینی تعلیم کے لیے جامعہ سلفیہ فیصل آباد کا انتخاب کیا۔
مشہور اساتذہ کرام

(1)شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ ۔
(2)شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ۔
(3)شیخ الحدیث مولانا یونس بٹ رحمہ اللہ۔
(4)پروفیسر محمد یٰسین ظفر حفظہ اللہ ۔
(5)مفتی جامعہ عبدالحنان زاہد حفظہ اللہ ۔
(6)مفسر قرآن نجیب اللہ طارق حفظہ اللہ ۔
(7)شیخ الحدیث ڈاکٹر عتیق الرحمن حفظہ اللہ ۔
(8)فضیلتہ الشيخ مولانا صدیق صاحب حفظہ اللہ۔
(9)شیخ الادب مولانا ادریس سلفی حفظہ اللہ۔
(10)فضیلتہ الشیخ محمد اکرم مدنی حفظہ اللہ ۔
(11)فضیلتہ الشيخ مولانا ندیم شہباز حفظہ اللہ ۔
میٹرک اور ایف اے فیصل آباد بورڈ سے کیا
2015 میں بی اے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
2017 میں ایم فل رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی سےکیا۔
اور پی ایچ ڈی پنجاب یونیورسٹی لاھور سے کی،

● 2015 میں وفاق المدارس السلفیہ شھادۃ العالمیہ کا امتحان دیا دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اور اسی سال سے جامعہ سلفیہ سے فراغت ہو جاتی ہے۔
فراغت کے متصل بعد جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تقرری ہوجاتی ہے بطور ریسرچ اور بطور مدرس عملی زندگی کا آغاز کیا،
● 2019 میں سروس کمیشن کے تھرو عربی ٹیچر منتخب ہوا گورنمنٹ ورکر ویلفیئر سکول میں۔ جہاں ڈھائی سال تدریس کی پھر فروری 2022 میں سروس کمیشن کے امتحان کے ذریعہ بطور لیکچرار بھرتی ہوئی تو گورنمنٹ ملت گریجویٹ کالج میں بطور لیکچرار اسلامیات کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ 2019 میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں سکالرشپ حاصل ہوئی تو کسی وجہ سے نہ جاسکے تو 2023 میں یہ موقع ہاتھ سے نا جانے کی غرض سے ایک سال کی چھٹی لیکر جامعہ اسلامیہ مدینہ روانہ ہوئے۔
● 2019 سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بطور ٹیوٹر اور ریسارس پرسن کی بھی ذمہ داری نبھا رہے تھے، جس میں خصوصی طور پر ایم اے اور بی ایڈ کے طلباء کو اسلامیات کے مضامین پڑھاتے ہیں۔
●جامعہ سلفیہ میں تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ تحقیقی ،تصنیفی کام پرگامزن رہے۔
مشکاۃ المصابیح عربی حاشیہ پر شیخ نجیب اللہ طارق حفظہ اللہ کی رفاقت میں کام کر رہے تھے۔
●شیخ محترم کو اللہ تعالٰی نے بہت سی خوبیوں سے نوازا ہے بالخصوص عربی زبان( بول چال )میں کافی مہارت رکھتے ہیں .
قاری المقری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ نے تدریس کی پیشکش کی کہ آپ ہمارے ادارے میں تدریسی خدمات کا موقعہ دے لیکن شیخ محترم نے مادر علمی کو مقدم رکھا اور جامعہ میں ہی مصروف عمل ہیں۔
اللہ تعالٰی شیخ عبدالرحمن السراج حفظہ اللہ کو دنیا وآخرت میں کامیابی سے ہمکنار کرے آمین ۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق محمودحفظہ اللہ 

● ناشر: حافظ امجد ربانی
● متعلم:جامعہ سلفیہ فیصل آباد