سوال (4546)
کیا مورتی والے لمپ کمرے میں سجاوٹ کے لیے رکھ سکتے ہے؟
جواب
دیکھیں یہ تصویر مورتی کی شکل کی ہے، لاکھ تاویل کی جائیں لیکن یہ تصویر ہے، پھر یہ زینت کی غرض سے تعظیم کے لیے لگائی ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے، ایسی چیز آگئی ہے تو اس کو پس پردہ رکھنا چاہیے، یا ایسی جگہ پر رکھیں، جہاں اس کی تعظیم نہ ہو، بلکہ توہین ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




