حرام کی کمائی پر زکٰوة
سوال 2709 :
کیا حرام کی کمائی پر زکٰوة فرض ہے ؟
جواب :
حرام خور کے متعلق یہ بھی صراحت ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے آدمی کا صدقہ بھی قبول نہیں کر تا ۔
چنانچہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص حرام کمائے پھر اسے صدقہ کرے تو ایسا صدقہ قبول نہیں ہوتا اور اگر اس سے خرچ کرے تو اس میں برکت نہیں ہوتی۔
[مسند امام احمد، ص ۳۸۷، ج ۱]
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ