رسول اللہ نے فرمایا: اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا:
میں نے اپنے نیک بندوں کے لئے وہ کچھ تیار کرکے جمع کررکھا ہے جو نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان (کے تصور) کا گزر ہوا۔ (یہ) ان (نعمتوں کے) علاوہ ہے جن کے بارے میں اللہ نے تمہیں مطلع کردیا ہے۔
(صحیح مسلم:7133)