ذبیحے کو اذیت پہنچانے سے بچو
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کے ساتھ سب سے اچھا طریقہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس لئے جب تم ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو، تم میں سے ایک شخص (جو ذبح کرنا چاہتا ہے) وہ اپنی (چھری کی) دھار کو تیز کرلے اور اپنے ذبح کیے جانے والے جانور کو اذیت سے بچائے۔
(مسلم: 1955)