نماز عصر جلدی پڑھنا مستحب ہے

حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ فرماتے ہیں:

ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز عصر پڑھتے، پھر اونٹ ذبح کیا جاتا، اس کے دس حصے کیے جاتے: پھر ہم اسے پکاتے اور سورج کے غروب ہونے سے پہلے ہم اچھی طرح پکا ہوا گوشت کھا لیتے۔

(صحیح مسلم: 1414)