پوسٹ#11

نبی کریم ﷺ کی قبر مبارک تاریخ و حقائق

‘حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں؛ جب نبی کریم ﷺ کی روح قبض کرلی گئی اور آپ کے دفن کے بارے میں صحابہ کرام کا اختلاف ہوگیا، تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ سے میں نے ایک بات سنی تھی جو مجھے ابھی تک اچھی طرح یاد ہے، آپ نے فرمایا تھا: اللہ تعالیٰ ہر نبی کو اسی جگہ فوت کرتے ہیں، جس جگہ اس کو دفن کرنا ضروری ہوتا ہے، لہذا نبی کریم ﷺ کو آپ کی چارپائی کی جگہ ہی سپرد خاک کردو’۔

(مسند احمد(207/1) (قبر مبارک، تاریخ و حقائق، ص: 35)