پوسٹ#10

نبی کریم ﷺ کی قبر مبارک تاریخ و حقائق

نبی کریم ﷺ کے عہد مبارک میں بھی حجرہ عائشہ پر سادہ چھت تھی، بعد میں صحابہ کرام نے بھی اسے ویسے ہی رکھا۔ صدیاں گزرنے کے بعد اس پر گنبد تعمیر کیا گیا۔ بلکہ دو گنبد تھے۔ ایک چھوٹا گنبد تھا، جوکہ 881ھ میں خاص قبروں پر سلطان قایتبائی نے تعمیر کروایا تھا۔ جبکہ بڑا گنبد 678ھ میں سلطان قلاؤن صالحی نے بنوایا تھا۔ اور اس پر سبز رنگ 1253ھ میں عثمانی خلیفہ محمود ثانی نے کروایا تھا۔

(قبر مبارک، تاریخ و حقائق، ص: 22)