آسان حساب

‎رسول اللہ ﷺ کی بیوی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جب کوئی ایسی باتیں سنتیں جسکو سمجھ نہ پاتیں تو دوبارہ اسکو معلوم کرتیں تاکہ سمجھ لیں۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس سے حساب لیا گیا اسے عذاب دیا جائے گا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ( یہ سن کر ) میں نے کہا کہ کیا اللہ نے یہ نہیں فرمایا:

‎فَسَوۡفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیۡرًا ﴿۸﴾

‎عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔

‎(الانشقاق)

‎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ یہ صرف ( اللہ کے دربار میں ) پیشی کا ذکر ہے۔ لیکن جس کے حساب میں جانچ پڑتال کی گئی ( سمجھو ) وہ غارت ہو گیا۔

‎[صحیح البخاری:103]