اے آئی سے بنائی گئی تصاویر کا حکم
حقیقی “عکس کی تصاویر” کو اصل تصاویر سے مشابہ “کارٹون تصاویر” میں تبدیل کرنا عام ہو گیا ہے۔ اور اس کا حکم یہ ہے کہ: یہ تصاویر حرام ہیں اور جائز نہیں۔
اگرچہ اہلِ علم میں جدید عکسی تصاویر، جامد اور متحرک، کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، لیکن اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ یہ کارٹون تصاویر ان ہی تصاویر میں شامل ہیں جن کی نبی کریم ﷺ نے مذمت فرمائی اور ان کے بنانے والوں پر لعنت فرمائی۔
اس میں اللہ تعالیٰ کی تخلیق کی مشابہت اور اس کی بنائی ہوئی صورتوں میں تبدیلی پائی جاتی ہے، جو کسی پر مخفی نہیں۔
مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور اس طرح کے ناپسندیدہ افعال سے بچے۔
اور اللہ توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول فرماتا ہے۔
[الشيخ بدر بن علي بن طامي العتيبي وفقه الله]
حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ