ایک جامع ترین دعا
ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کی:
’’اے اللہ کے رسول ﷺ! جب میں اپنے رب سے مانگوں تو کیا کہوں؟‘‘
آپ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ دعا کریں:
«اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَعَافِنِي، وَارْزُقْنِي».
’’اے اللہ! مجھے معاف کر دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت عطا کر دے اور مجھے رزق دے۔‘‘
آپ ﷺ نے فرمایا:
’’کیونکہ یقیناً یہ کلمات آپ کے لیے آپ کی دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائیاں جمع کر دیتے ہیں۔‘‘



